صفحات

Showing posts with label اشعار، فردیات ، لفظ ہجرت پر کہے گئے اشعار، اردو شاعری، بہترین شاعری. Show all posts
Showing posts with label اشعار، فردیات ، لفظ ہجرت پر کہے گئے اشعار، اردو شاعری، بہترین شاعری. Show all posts

Saturday, July 25, 2020

لفظ ہجرت پر کہے گئے اشعار




لفظ ہجرت پر کہے گئے اشعار


یہ اشعار انحراف انٹرنیشنل فورم میں لکھے گئے تھے

یہ خانہ بدوشی سے الگ اور ہی دکھ ہے
ہجرت کو فقط نقل مکانی نہیں سمجھو
٭٭٭٭٭
اپنے گھر سے نکلنا پڑتا ہے
ہجرتیں بیٹھ کر نہیں ہوتیں
٭٭٭٭٭
ان کو رکنے کا حکم ہو سائیں
پاؤں ہجرت پہن کے بیٹھے ہیں
٭٭٭٭٭
اونٹوں کی اک قطار تھی ، صحرا کی دھوپ تھی
ہجرت کی دوپہر کسی سوہنی کا روپ تھی
٭٭٭٭٭
گلیاں، گھر ، چوبارے، سارے خواب بھی چھوڑنے پڑتے ہیں
ہجرت کرنے والے دل میں لاکھوں قبریں ہوتی ہیں
٭٭٭٭٭
حسرت سے آنکھ دیکتھی تھی جب پڑاؤ کو
ہجرت نے مسکرا کے اشارہ کیا مجھے
٭٭٭٭٭
ہجرت کی ابتدا تو خدا جانے کب ہوئی
یثرب سے جب حسین چلے، انتہا ہوئی
٭٭٭٭٭
کون تھا جو ہجرت کا سوچتا مدینے سے
بات تھی شریعت کی حوصلہ حسینی تھا
٭٭٭٭٭
میری طرح سے یہ ہجرت پسند ہوتے ہیں
اسی لئے تو پرندوں سے پیار ہے مجھ کو
٭٭٭٭٭
ہجرت کے دکھ سہنے والے اس کی عظمت جانتے ہیں
ہجرت ایک ریاضت بھی ہے ہجر ت ایک سعادت بھی
٭٭٭٭٭
مجھے حیرت سے کیوں تم دیکھتے ہو
یہ موسم ہیں جو ہجرت کررہے ہیں
محمد نور آسی
2019