Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Poetry in Urdu

جسے سناتے ہوئے عمر کاٹ دی میں نے

جسے سناتے ہوئے عمر کاٹ دی میں نے  جسے سناتے ہوئے عمر کاٹ دی میں نے وہ ایک بات بھی  پوری کہاں کہی میں نے یوں حرف و لفظ کی سیکھی ہے ساحری میں نے کہ بات کہنے سے پہلے ،بہت سنی میں نے محال سانس بھی لینا جہاں کیا گیا تھا یہ کم نہیں ہے وہاں عمر کاٹ دی میں نے نہیں ہے کوئی سزاوار اب سماعت کا صدا لگا کے بھی دیکھا گلی گلی میں نے ملے گا وقت تو جانیں گے کیا نواح میں ہے ابھی تو اس کو بھی دیکھا ہے سرسری میں نے اداس بیٹھا تھا ، پھر ایک بسرے لمحے کو بہت لطیف سی کردی ہے گدگدی میں نے روئیں روئیں میں دکھوں سے ہراک کٹاؤ بھرا اور ایک شال بھی اوڑھی ہے ساحلی میں نے تمارے شہر میں چشمے کہاں سے لا تا میں سو اپنے اندر ہی کھودی ہے باؤلی میں نے ملائمت سی جو لہجے میں ہے ، جواز تو ہے زمانے بھر سے سنی ہے جلی کٹی میں نے عجب نہیں ہے کہ جنگل میں وہ سنائی دے وہ  بات جو کبھی پہلے نہیں سنی میں نے مرے دروں میں کوئی لو ہے جو جھلکتی ہے کہاںکسی سے بھی مانگی ہے روشنی میں نے میں پہلے  سانس کی آری سے ریاض کرتا رہا پھر اس کے بعد خریدی تھی بانسری میں نے کہاں یہ چھاؤں سی ٹھنڈک مرے وجود میں تھی بہت رکھی ہے درختوں سے...