Skip to main content

Posts

Showing posts with the label نعتِ رسولِ مقبول ﷺ،

رخسار کہ "والشمس" کے پرتو کی ضیائیں

  نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیکر ہے کہ اِک مظہرِ انوارِ الٰہی زلفیں ہیں کہ والیل کے سانچے میں ڈھلی ہیں سینہ ہے کہ اِک مطلعِ خورشیدِ حقیقت آنکھیں ہیں کہ دو چشمہِ تسنیم و نقی ہیں ماتھا ہے کہ اک لوحِ ازل ، تابِ ابد ہے ابرو ہیں کہ کعبین کی صورت میں کھلے ہیں رخسار کہ "والشمس" کے پرتو کی ضیائیں لب ہیں کہ عقیقِ یمن و خلد ڈھلے ہیں قامت ہے کہ اک قامتِ اعجازِ پیمبرؐ دستِ کرم ایسے کہ سخی ابنِ سخی ہیں گردن ہے کہ مینارہِ پئےنورِ ہدایت پلکیں ہیں کہ الفاظِ "الم نشرہ" کی لڑی ہیں باتیں ہیں کہ خوشبوئے جِنان، شہد کا جھرنا لہجہ ہے کہ الہام کی نوبت سی بجی ہے خطبے ہیں کہ ہر تشنہ دہن کے لیے زمزم قرات ہے کہ ہر دردِ نہاں کی وہ دوا ہے یہ دانت کہ جوں گوہرِ نایاب کی مالا یا لعل کی وادی میں کرن عکس نما ہے خوشبو ہے کہ اِک قافلہِ گلِ سمن و یاس ہے عرق کہ خوشبوئے دو عالم کا پتا ہے یہ موجِ تبسم ہے کہ کِھلتا ہوا گلشن یہ طرز متانت ہے کہ اِک طور کی خلوت یہ سجدہِ گریہ ہے کہ رحمت کی گھٹائیں یہ اشکِ ندامت ہے کہ تسکینِ جراحت یہ ہاتھ کہ کُل عالمِ ہستی کے سہارے یہ خط کہ نوشتہ ہے یہ معراجِ بشر کا یہ پاؤں ک...