ہم سب ایک ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں ہر شخص بولنا چاہتا ہے، لیکن کوئی سننا نہیں چاہتا۔ یہ ایک عجیب و غریب تماشہ ہے جہاں آوازوں کا شور تو ہے، لیکن معنویت کا قحط پڑا ہوا ہے۔ ہم بولتے ہیں تاکہ خود کو ثابت کر سکیں، خود کو منوا سکیں، اور اپنی ذات کی پہچان کروا سکیں۔ بولنے میں ایک نشہ ہے، ایک ایسی لذت ہے جو انسان کو یہ گمان دیتی ہے کہ وہ کائنات کا محور ہے۔ مگر دوسری طرف سننا ہے، جو آج کے دور میں ایک بھولی ہوئی اور کٹھن ریاضت بن چکا ہے۔ انسانی جبلت میں اظہار کی خواہش سب سے زیادہ طاقتور ہے۔ جب ہم بولتے ہیں، تو ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے وجود کے دائرے کو پھیلا رہے ہیں۔ لبوں سے نکلتا ہر لفظ ایک روشنی کی کرن کی طرح ہوتا ہے، جو ہمارے اندر کے اندھیروں کو دور کرتا ہے اور دوسروں پر اپنی چھاپ چھوڑتا ہے۔ یہ بولنا محض آوازوں کا تکرار نہیں، بلکہ اپنی انا کی تسکین کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ جتنا ہم بولیں گے، اتنے ہی ہم موجود رہیں گے۔ ایک ماہر نفسیات کے زاویے سے دیکھیں تو بولنا خود کو دنیا کے سامنے ڈیزائن کرنے کا عمل ہے۔ ہم اپنی پسندیدہ کہانیاں سناتے ہیں، اپنے دکھوں کا اظہار کرتے ہیں، اور اپنی ...
میری نثری تحاریر، شاعری، خیالات اور خود کلامیوں پر مبنی بلاگ - محمد نور آسی