Skip to main content

Posts

Showing posts with the label جھوٹا گواہ،

جھوٹا گواہ

  جھوٹا گواہ اس کی زبان پر رکھے ہوئے حرف زہر میں بجھے ہوئے تیر ہیں اس نے چند سکوں کے عوض اپنا عکس ہی بیچ دیا منصف کی سماعت اس کے جھوٹ کو مقدس صحیفہ سمجھ رہی ہے خدا کے نام پر اٹھایا گیا حلف، اس کے چہرے پر سیاہی بن چکا ہے اور سچی گواہی مقتول کے بند ہونٹوں میں دفن ہو چکی ہے #نوریات