Skip to main content

Posts

Showing posts with the label بے رنگ کائنات،

بے رنگ کائنات

  بے رنگ کائنات رنگ بصارت کا رزق نہیں بلکہ روشنی کی وہ ہجرت ہے جو مادے کے بدن پر قیام کرتی ہے سفید وہ سکوت ہے جس نے بولنے کی تڑپ میں سات چیخیں ماریں اور قوسِ قزح بن گیا سیاہ رنگ نہیں کائنات کی وہ قدیم ترین کو کھ ہے جہاں ہر روشنی تھک کر پناہ لیتی ہے سرخ صرف لہو کی لالی نہیں یہ مٹی کے اندر دبی اس آگ کا اعتراف ہے جو خاک ہونے سے انکاری ہے نیلا وہ فاصلہ ہے جو زمین اور خلا کے درمیان صرف اس لیے تنا ہوا ہے تاکہ خدا کی تنہائی کا بھرم رہ سکے زرد کسی پھول کا رنگ نہیں یہ اس پیاس کی تصویر ہے جو سورج کی تپش پی کر وجود میں اتر آئی ہے کائنات تو بیرنگ ہے ہم صرف اپنی اپنی محرومیوں کے چشموں سے اسے رنگین دیکھ کر خود کو دلاسا دیتے ہیں #نوریات