فلیٹ خریدنا اب ہوا آسان
جی اسی قسم کے فقرے سے سادہ
لوح گاہکوں کو متوجہ کیا جاتا ہے
مکان کے کرائے سے تنگ لوگ اکثر
اس سوچ میں ہو تے ہیں کہ
جیسے بھی ہو ایک آدھ فلیٹ لے
لیں تو کرائے کے خرچے اور مالکوں کی
چخ چخ سے جان چھوٹے
لیکن وائے افسوس ۔۔۔۔
فنکاروں کی فنکاریوں سے اکثر
مار ہی کھا جاتے ہیں۔۔۔
ذیل میں کچھ مشہور ومعروف دعوے
جو اکثرتعمیراتی کمپنیاں کرتی ہیں
ان پر ہلکے انداز میں تبصرہ
امید ہے آپ کو حقیقت پسندانہ محسوس ہوگا
کم قیمت کے لگژری فلیٹ
جی ہاں قیمت صرف 16لاکھ علاوہ قرضہ ۔بظاہر تو خوش کن ہی ہے
ہاؤس بلڈنگ کا قرضہ صرف 25
لاکھ
جسے آپ کی آنے والی نسلیں بھی
اداکرتی رہیں گی۔
شہر سے صرف پانچ منٹ کی مسافت
پر
بشرطیکہ آپ سفر خلائی راکٹ سے
کریں
ٹھنڈے اور گرم پانی کی لائنیں
ہم صرف لائنیں دیں گے۔۔۔ گرم
ٹھنڈا پانی آپ کو خود ڈالنا ہوگا
ٹیلی فون کنکشن، سوئی گیس ،
بجلی
ہا ہا ہا۔۔۔۔ کوئی ماننے والی
بات کریں یار
سیکورٹی کا اعلی انتظام
گارڈز کی تنخواہیں تو ضرور آپ
سے ہی وصول کی جائیں گی لیکن گارڈز کو سلیمانی ٹوپی پہناکر
ڈیوٹی پر کھڑا کیا جائے گا۔۔۔
تاکہ کسی کو بھی نظر نہ آئیں
وقت پر قبضہ ملنے کی گارنٹی
پانچ سات سال کی تاخیر پر
پیشگی معذرت۔۔۔ اتنا تو ہوتا ہے
مضبوط اور معیاری طرز تعمیر
دیوار میں کیل ٹھونکنے سے
احتیاط کریں۔۔۔ پڑوس میں لوگ زخمی بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ دیوار گرنے سے