Skip to main content

فلیٹ خریدنا ہوا آسان ۔



فلیٹ خریدنا اب ہوا آسان

جی اسی قسم کے فقرے سے سادہ لوح گاہکوں کو متوجہ کیا جاتا ہے
مکان کے کرائے سے تنگ لوگ اکثر اس سوچ میں ہو تے ہیں کہ
جیسے بھی ہو ایک آدھ فلیٹ لے لیں تو کرائے کے خرچے اور مالکوں کی
چخ چخ سے جان چھوٹے
لیکن وائے افسوس ۔۔۔۔
فنکاروں کی فنکاریوں سے اکثر مار ہی کھا جاتے ہیں۔۔۔
ذیل میں کچھ مشہور ومعروف دعوے جو اکثرتعمیراتی کمپنیاں کرتی ہیں
ان پر ہلکے انداز میں تبصرہ امید ہے آپ کو حقیقت پسندانہ محسوس ہوگا

کم قیمت کے لگژری فلیٹ

جی ہاں قیمت صرف  16لاکھ علاوہ قرضہ ۔بظاہر تو خوش کن ہی ہے

ہاؤس بلڈنگ کا قرضہ صرف 25 لاکھ
جسے آپ کی آنے والی نسلیں بھی اداکرتی رہیں گی۔

شہر سے صرف پانچ منٹ کی مسافت پر

بشرطیکہ آپ سفر خلائی راکٹ سے کریں
ٹھنڈے اور گرم پانی کی لائنیں

ہم صرف لائنیں دیں گے۔۔۔ گرم ٹھنڈا پانی آپ کو خود ڈالنا ہوگا

ٹیلی فون کنکشن، سوئی گیس ، بجلی

ہا ہا ہا۔۔۔۔ کوئی ماننے والی بات کریں یار

سیکورٹی کا اعلی انتظام

گارڈز کی تنخواہیں تو ضرور آپ سے ہی وصول کی جائیں گی لیکن گارڈز کو سلیمانی ٹوپی پہناکر
ڈیوٹی پر کھڑا کیا جائے گا۔۔۔ تاکہ کسی کو بھی نظر نہ آئیں

وقت پر قبضہ ملنے کی گارنٹی

پانچ سات سال کی تاخیر پر پیشگی معذرت۔۔۔ اتنا تو ہوتا ہے

مضبوط اور معیاری طرز تعمیر

دیوار میں کیل ٹھونکنے سے احتیاط کریں۔۔۔ پڑوس میں لوگ زخمی بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ دیوار گرنے سے





Comments

Popular posts from this blog

میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

 میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

اے شہنشاہِ زمنﷺ

  اے شہنشاہِ زمنﷺ

پہلا روزہ

پہلا روزہ محمد نور آسی ہمیں نہ تو کسی نے مجبور کیا ، بہت ضد کی یا منت سماجت کی کہ خدا کے اپنے پہلے روزے کے بارے میں  اپنا ایک ادبی  شاہکار  اپنے "زورقلم اور زیادہ " والے قلم  سے  عنائت کریں  اور نہ ہی کسی نے ان باکس میں کوئی مسیج کیا نہ کسی نے ٹیک کیا۔  پھربھی پتہ نہیں کیوں ہم نے یہ تحریرلکھی ہے بلکہ اپنے ایک عدد بوسیدہ بلکہ خزان رسیدہ  بلاگ پر بھی ڈال دی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلاروزہ رکھے ویسے تو اب اتنے سال بیت گئے ہیں کہ بہت ساری تفصیلات ذہن میں نہیں تاہم ماہ رمضان سے جڑے اپنے بچپن کے کچھ ایسے واقعات ضرور یاد ہیں جو کل کی طرح تازہ لگتے ہیں۔  پہلا روزہ جب رکھا تو یہ یاد نہیں کہ کیا کھایا کیا پیا البتہ شام کو جو آؤ بھگت ہوئی وہ نہیں بھولتی ۔  گھروالوں کے علاوہ خصوصا خالہ ، پھوپھو اور کزن نے جو تحائف پھلوں اور دیگر کھانے کی اشیاء اور نقدی  کی صورت میں دیے تو  دل کرتا تھا اب روزانہ روزہ ہی رکھیں گے ۔ وہ تو امی آڑے آ جاتی کہ معصوم جان اور سخت گرمی ۔ بس ایک روزہ کافی ہے ۔ ہاں جس دن موسم ٹھیک ہو گا اس دن رکھ لینا ۔ جمعے کا روزہ ضد کرکے ر...