Skip to main content

Posts

Showing posts with the label مشترکہ وراثت،

مشترکہ وراثت

ہماری قسمت میں صرف آمین کے خالی پیالے آئے وہ جو ہم نے خوابوں کی فصل بوئی تھی اسے محرومی کی دیمک چاٹ گئی اب جو یہ ملال کی جاگیر بچی ہے اسے آدھا آدھا بانٹ لیتے ہیں کہ ردِ دعا کے اس دکھ میں تمہارے ہاتھ بھی تو میرے ساتھ برابر کے شریک تھے #نوریات