Skip to main content

مشترکہ وراثت


ہماری قسمت میں
صرف آمین کے خالی پیالے آئے
وہ جو ہم نے خوابوں کی فصل بوئی تھی
اسے محرومی کی دیمک چاٹ گئی
اب جو یہ ملال کی جاگیر بچی ہے
اسے آدھا آدھا بانٹ لیتے ہیں
کہ ردِ دعا کے اس دکھ میں
تمہارے ہاتھ بھی تو میرے ساتھ برابر کے شریک تھے

Comments