Skip to main content

نایافت جزیروں کی جستجو

 


ابھی تو دشتِ امکاں میں بہت سے موڑ باقی ہیں
کئی گمنام ساحل، ان سنی رت، ان چھوئے سپنے
مری آنکھوں کےدھارے بن رہے ہیں اک نیا نقشہ
جہاں نقشے کی حد سے ماورا بھی کچھ جزیرے ہیں
جزیرے بھی کہ جو نایافت ہیں اب تک
کسی گزرے ہوئے لمحے کا کوئی عکس اترا ہے
نہ کوئی حرف کی تتلی ، نہ کوئی رقص معنی ہے
وہاں کی چپ میں صدیوں کا کوئی خاموش نغمہ ہے
وہاں کے پیڑ اپنی چھاؤں سے خود بات کرتے ہیں
پرندے جن کے پر، رنگِ وفا سے بڑھ کے اجلے ہیں
وہاں کی جھیل کا نیلا بدن ، اک گہرا جادو ہے
جہاں جذبے کسی لرزش کے ڈر سے مٹ نہیں پاتے
وہاں احساس کی موجیں، ابھی بیدار ہوتی ہیں
کسی انجان خواہش کے پرے، ان کی حقیقت ہے!
تخیل کا پرندہ پھڑپھڑاتا ہے
انہی نیلے جزیروں کی طرف اڑنے کو کہتا ہے
جہاں نہ وقت کا پہرا، نہ ہیں یادوں کی زنجیریں
جہاں پر خواب میں ملفوف ہیں خوابوں کی تعبیریں
مگر کوئی صدا اندر کے گنبد سے ابھرتی ہے
نہیں جانا ، نہیں جانا کسی نایافت ساحل پر
اگر جانا ہی ہے تو دھیان کی سیڑھی لگا کر
اندر اتر جاؤ
سکوتِ ذات میں گُم، ایک لافانی سفر ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

 میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر  

مس کالوجی ۔ ایک نیا مضمون

مس کالوجی ۔ ایک نیا مضمون محمد نور آسی محترم قارئین آپ نے بیا لوجی، سائیکا لو جی ، فزیالوجی وغیرہ تو پڑھا یا سنا ہو گا یہ مس کا لوجی کیا ہے؟ یہ ہم آپ کو بتا تے ہیں یہ در اصل دو الفا ظ سے مل کر بنا ہے مس کال اور لوجی یعنی وہ علم جس میں مس کالوں کی سائنس کے بارے میں پڑھا یا جاتا ہے جی ہاں یہ بالکل نئی سائنس ہے اور اسکی دریافت بلکہ ایجا د کہئیے ، کا سہرا سب پاکستانیوں کے سر پر ہے سب سے پہلے کس نے مس کال دی- اس کے بارے میں   کوئی مصدقہ حوالہ موجود نہیں تاہم غیر معتبر راویوں کا بیان ہے اور اغلب یہ ہے کہ کسی عاشق نامراد نے حسب روائت تہی بیلنس ہونے کی صورت میں اپنی محبوبہ کو دی ہوگی۔ راوی اس بارے میں خاموش ہے کہ آیا اسکی محبوبہ نے آگے سے کیا رسپانس دیا؟ مس کا ل ایک فن ہے ، ایک سائنس ہے یہ ہر کسی کے بس کا کھیل نہیں ۔۔ بہت سارے سیدھے ، اس سائنس سے نا واقف لوگ مس کا لیں دیتے دیتے اپنا بیلنس زیرو کر بیٹھتے ہیں اور پھر حیران ، پریشان ہو کر کہتے ہیں یہ موبائل کمپنی والے بڑے بے ایمان ہیں ۔ ابھی کل ہی سوروپے بیلنس ڈلوایا تھا ایک دفعہ بھی بات نہیں کی اور بیلنس زیرو۔ لعنت ہو ۔۔۔۔ کمپنی...