Skip to main content

تعلق کی آبنائے ہرمز


شاہراہ حیات پر
کئی موڑ ایسے بھی آتے ہیں
جو آبنائے ہرمز کی مانند
بہت مختصر، مگر بہت اہم ہوتے ہیں
ایک طرف انا کا سمندر تو
دوسری طرف مصلحت کی خلیج
اور بیچ میں تعلق کی ناؤ
ایسے میں بند راستے کھولنے
اور نئے راستے بنانے پڑتے ہیں
جذبات کو سفارت کاری سکھانا
اور
احساسات کو مذاکرات کی میز پر لانا پڑتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

 میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

جب وہ گیسو سنوارتے ہوں گے

  جب وہ گیسو سنوارتے ہوں گے

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر