Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بے رنگ کائنات

 


بے رنگ کائنات

رنگ بصارت کا رزق نہیں
بلکہ روشنی کی وہ ہجرت ہے جو مادے کے بدن پر قیام کرتی ہے
سفید وہ سکوت ہے جس نے بولنے کی تڑپ میں سات چیخیں ماریں اور قوسِ قزح بن گیا
سیاہ رنگ نہیں
کائنات کی وہ قدیم ترین کو کھ ہے جہاں ہر روشنی تھک کر پناہ لیتی ہے
سرخ صرف لہو کی لالی نہیں
یہ مٹی کے اندر دبی اس آگ کا اعتراف ہے جو
خاک ہونے سے انکاری ہے
نیلا وہ فاصلہ ہے جو زمین اور خلا کے درمیان صرف اس لیے تنا ہوا ہے تاکہ خدا کی تنہائی کا بھرم رہ سکے
زرد کسی پھول کا رنگ نہیں
یہ اس پیاس کی تصویر ہے
جو سورج کی تپش پی کر وجود میں اتر آئی ہے
کائنات تو بیرنگ ہے
ہم صرف اپنی اپنی محرومیوں کے چشموں سے
اسے رنگین دیکھ کر خود کو دلاسا دیتے ہیں

Post a Comment

0 Comments