بناوٹی ماسک
رات جب اترتی ہے تو وقت ننگے پاؤں آہستہ آہستہ چلنے لگتا ہے۔
لفظ تھک جاتے ہیں اور احساس بولنے لگتے ہیں۔
رات ہر چہرے سے دن کا بناوٹی ماسک اتار دیتی ہے۔
یہی وہ وقت ہے جب سوالوں کے جواب نہیں ملتے، مگر راستے دکھائی دینے لگتے ہیں۔
رات کا ہر لمحہ ایک آزمائش ہے اور ایک اعتراف بھی۔
جو اس سناٹے کو سن لے، وہ خود کو پا لیتا ہے۔
ایسی مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے درج ذیل عنوانات پر کلک کریں
No comments:
Post a Comment