Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2016

ایڈونچر۔ ناولٹ۔ حصہ آخری

ایڈونچر۔ ناولٹ۔ حصہ آخری ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ بلوبھائی میرے تصورات کے بالکل برعکس شخصیت کے مالک نکلے انتہائی پرخلوص اور مہذبانہ انداز سے ہمیں خوش آمدید کہا شہلا کو بہن کہ کر مخاطب کیا اور فورا ہی ناشتے کا انتظام کیا اور کہا کہ آپ لوگ تسلی سے ناشتہ کرلیں پھر ملاقات کرتے ہیں ہم نے خوب ڈٹ کر ناشتہ کیا شہلا تو ناشتہ کرتے ہی اونگھنے لگی ۔ میں نے اسے کہا کہ تم لیٹ جاؤ اور آرام کرلو کمرے میں سونے کا بہترین انتظام تھا میں نے سامان وغیرہ کمرے میں موجود الماری میں رکھا اورخود ہی برتن اٹھا کر باہر لے آیا مجھے برتن اٹھائے آتا دیکھ کر ایک بندہ فورا ہی آگیا اور کہنے لگا جناب آپ نےکیوں زیادتی کی۔ ہمیں حکم دیا ہوتا میں نے برتن اسے دیے اور پوچھا بلوبھائی کس طرف ہیں۔ وہ مجھے بلوبھائی کےپاس دوسرے کمرے لے گیا بلوبھائی بہت خوش شکل اور بہت شائستہ انداز میں باتیں کرنے والی شخصیت کے طور پر مجھے بہت اچھے لگے بہت ساری باتیں ہوئیں میں نے انہیں اپنے اور شہلا کے بارے میں سچ سچ بتا دیا پتہ نہیں کیوں مجھے وہ بہت بااعتماد لگے لیکن مجھے اس کا قطعا اندازہ نہیں تھا کہ ان کے پاس بیٹھے ہو...