Skip to main content

خواب در خواب


کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم ایک خواب سے جاگتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم ایک دوسرے خواب کی گرفت میں ہیں۔ کیا شعور کی اس تہہ در تہہ بستی میں ہماری آنکھوں میں پلنے والے یہ خواب بھی اپنی کوئی الگ اور خودمختار زندگی رکھتے ہیں؟ کیا وہ بھی ہماری طرح تھک کر کسی سائبان کی تلاش میں رہتے ہوں گے؟
میں کچھ الگ ہی سوچتا ہوں اور گمان رکھتا ہوں کہ خواب محض تصویریں نہیں، بلکہ وہ وجود ہیں جو ہمارے لاشعور کے لمس سے جنم لیتے ہیں۔ جب ہم جاگ جاتے ہیں، تو وہ خواب مرتے نہیں بلکہ ہجرت کر جاتے ہیں۔ شاید وہ بھی کسی ایسی کائنات کی تمنا کرتے ہوں جہاں انہیں ادھورا نہ چھوڑا جاتا ہو۔ جہاں کوئی سائرن، کوئی الارم یا کوئی مادی ضرورت ان کا گلا نہ گھونٹتی ہو۔ وہ خواب جو ہم ادھورا چھوڑ دیتے ہیں، شاید اپنی تعبیر ڈھونڈنے کے لیے خود بھی خواب دیکھتے ہوں گے۔ ایک ایسے انسان کا خواب جو انہیں مکمل کر سکے۔
ہم خواب کو اپنے شعور یا لاشعور کی تخلیق سمجھتے ہیں، لیکن کیا عجب کہ ہم خود کسی بڑے خواب کے ہجرتی پرندے ہوں؟ ہم زندگی بھر جن تمناؤں کے پیچھے بھاگتے ہیں، ہو سکتا ہے وہ ہمیں نہیں بلکہ ہم انہیں خواب میں دکھائی دے رہے ہوں۔ یہ جو ہماری زندگی میں اچانک کچھ غیر متوقع ہوتا ہے، شاید وہ کسی خواب کے خواب دیکھنے کا نتیجہ ہو۔
ہم تو جاگ کر خواب کو بھول جاتے ہیں، لیکن کیا وہ خواب بھی ہمیں اتنی ہی آسانی سے بھلا پاتا ہوگا؟

Comments

Popular posts from this blog

میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

 میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر  

مس کالوجی ۔ ایک نیا مضمون

مس کالوجی ۔ ایک نیا مضمون محمد نور آسی محترم قارئین آپ نے بیا لوجی، سائیکا لو جی ، فزیالوجی وغیرہ تو پڑھا یا سنا ہو گا یہ مس کا لوجی کیا ہے؟ یہ ہم آپ کو بتا تے ہیں یہ در اصل دو الفا ظ سے مل کر بنا ہے مس کال اور لوجی یعنی وہ علم جس میں مس کالوں کی سائنس کے بارے میں پڑھا یا جاتا ہے جی ہاں یہ بالکل نئی سائنس ہے اور اسکی دریافت بلکہ ایجا د کہئیے ، کا سہرا سب پاکستانیوں کے سر پر ہے سب سے پہلے کس نے مس کال دی- اس کے بارے میں   کوئی مصدقہ حوالہ موجود نہیں تاہم غیر معتبر راویوں کا بیان ہے اور اغلب یہ ہے کہ کسی عاشق نامراد نے حسب روائت تہی بیلنس ہونے کی صورت میں اپنی محبوبہ کو دی ہوگی۔ راوی اس بارے میں خاموش ہے کہ آیا اسکی محبوبہ نے آگے سے کیا رسپانس دیا؟ مس کا ل ایک فن ہے ، ایک سائنس ہے یہ ہر کسی کے بس کا کھیل نہیں ۔۔ بہت سارے سیدھے ، اس سائنس سے نا واقف لوگ مس کا لیں دیتے دیتے اپنا بیلنس زیرو کر بیٹھتے ہیں اور پھر حیران ، پریشان ہو کر کہتے ہیں یہ موبائل کمپنی والے بڑے بے ایمان ہیں ۔ ابھی کل ہی سوروپے بیلنس ڈلوایا تھا ایک دفعہ بھی بات نہیں کی اور بیلنس زیرو۔ لعنت ہو ۔۔۔۔ کمپنی...