Skip to main content

سکوتِ حرف کی کلید

 سکوتِ حرف کی کلید

تم نے دیکھا ہے کبھی حرف کو مرتے ہوئے بھی؟

 لفظ جب اپنی ہی تقدیس کے مقتل میں گریں

 اور مفاہیم کی شریان سے رستا ہوا خوں

 اہلِ ثروت کی جبینوں پہ چمکنے لگ جائے 

تب کسی نوحہ گرِ وقت کی ہمت ہے کہ وہ

 سچ کی لکنت کو نیا لہجہ، نئی کاٹ عطا کر پائے؟


اے مبصر! ترے کشکول میں یادوں کے سوا

 کوئی سکہ، کوئی تعبیر، کوئی خواب بھی ہے؟

 یہ جو تم وقت کی دہلیز پہ بیٹھے ہوئے ہو 

اور معدوم زمانوں کی نویدیں سن کر 

اپنے شانوں پہ کلف دار ردائیں پہنے

 اپنے ہونے کی گواہی میں کھڑے رہتے ہ

و کیا کبھی تم نے سنا، گدھ کی اڑانوں کا وہ شور؟ 

جو فضاؤں میں کسی رزق کی بو پاتے ہی

 اپنے پنجوں میں لچک، آنکھ میں وحشت بھر لیں


وصل کی رات کو ہجر کے معنی نہ پہناؤ ابھی

 کہ ابھی انگلیاں کٹنے کی رت آئی نہیں

 ابھی باقی ہے ذرا حرف کی حرمت کا بھرم

 ابھی باقی ہے وہ "نادیدہ جہانوں کا بدن" 

جس کی پوشیدہ چمک، 

خستہ چراغوں کے لیے ایک اعجاز بنے،

 ایک تجلی بن کر ظلمتِ شب کو سحر زاد تبسم دے دے

#نوریات


Comments

Popular posts from this blog

میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

 میں چپ رہوں گا کوئی تماشا نہیں کروں گا

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر

الفاظ بھی شرمندہء معنی ہیں یہاں پر  

مس کالوجی ۔ ایک نیا مضمون

مس کالوجی ۔ ایک نیا مضمون محمد نور آسی محترم قارئین آپ نے بیا لوجی، سائیکا لو جی ، فزیالوجی وغیرہ تو پڑھا یا سنا ہو گا یہ مس کا لوجی کیا ہے؟ یہ ہم آپ کو بتا تے ہیں یہ در اصل دو الفا ظ سے مل کر بنا ہے مس کال اور لوجی یعنی وہ علم جس میں مس کالوں کی سائنس کے بارے میں پڑھا یا جاتا ہے جی ہاں یہ بالکل نئی سائنس ہے اور اسکی دریافت بلکہ ایجا د کہئیے ، کا سہرا سب پاکستانیوں کے سر پر ہے سب سے پہلے کس نے مس کال دی- اس کے بارے میں   کوئی مصدقہ حوالہ موجود نہیں تاہم غیر معتبر راویوں کا بیان ہے اور اغلب یہ ہے کہ کسی عاشق نامراد نے حسب روائت تہی بیلنس ہونے کی صورت میں اپنی محبوبہ کو دی ہوگی۔ راوی اس بارے میں خاموش ہے کہ آیا اسکی محبوبہ نے آگے سے کیا رسپانس دیا؟ مس کا ل ایک فن ہے ، ایک سائنس ہے یہ ہر کسی کے بس کا کھیل نہیں ۔۔ بہت سارے سیدھے ، اس سائنس سے نا واقف لوگ مس کا لیں دیتے دیتے اپنا بیلنس زیرو کر بیٹھتے ہیں اور پھر حیران ، پریشان ہو کر کہتے ہیں یہ موبائل کمپنی والے بڑے بے ایمان ہیں ۔ ابھی کل ہی سوروپے بیلنس ڈلوایا تھا ایک دفعہ بھی بات نہیں کی اور بیلنس زیرو۔ لعنت ہو ۔۔۔۔ کمپنی...